Sunday, September 20, 2020

کسان اور اس کے بیٹے

اردو کہانیاں 

 "کسان اور اس کے بیٹے"


کسی گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا۔ وہ بہت ہی محنتی تھا۔ جبکہ اس کے تینوں بیٹے بہت نکمے تھے۔ وہ ہر وقت آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ کسان چاہتا تھا کہ اس کے تینوں بیٹے آپس میں پیار اور اتفاق سے رہیں۔ ایک دن کسان کو ایک تجویز سوجھی۔ اس نے تینوں بیٹوں کو بلا یا اور لکڑیوں کا ایک موٹا سا گٹھا منگوایا۔ باپ نے کہا کہ " باری باری تم سب اس کو توڑو۔" کسان کے تینوں بیٹوں نے باری باری گٹھا توڑنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ پھر کسان نے گھٹے کھول کر بیٹوں سے کہا کہ " اب ان لکڑیوں کو توڑو۔" سب نے آسانی سے تمام لکڑیاں توڑ ڈالیں ۔ باپ نے تینوں بیٹوں کو سمجھایا کہ اگر آپ اس گٹھے کی طرح مل کر اکھٹے رہیں گے تو کوئی شخص بھی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اگر الگ الگ ہو کر رہیں گے۔ تو ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تینوں بیٹوں نے اپنے باپ کی نصیحت پر عمل کرے اور آئندہ کبھی لڑائی جھگڑا نہ کرنے کا عہد کیا ۔ 

نتیجہ:         اتفاق میں برکت ہوتی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment